ڈیوٹی کے دوران حفاظتی لباس، گلوز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی صدرڈویژن ضیاء الدین احمدکا سحری اورنماز فجر کے اوقات میں مختلف پولیس پکٹس اور مساجد کی سیکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا ایس ایچ اوز کو ہدایات کیں کہ مساجد بالخصوص اے کیٹیگری پر رجسٹر رکھا جائے، رجسٹر پر حلقہ افسران، ایس ایچ اوز اور موبائل گشت آفیسر دوران چیکنگ نوٹ دیں گے ایس پی صدر کہاکہ تمام افسران و ملازمین اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مکمل حفاظتی انتطامات کے بعد الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں، ڈیوٹی کے دوران حفاظتی لباس، گلوز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی کے دوران پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں، سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،نمازیوں کے درمیان فاصلے کو ایس او پی کے مطابق انشور کیا جائے، کررونا وائرس کے حوالے سے حکومت احکامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کر کے ہم اپنی اور اہل خانہ کی زندگیوں کو اس مہلک وبا سے بچا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن