کراچی (کامرس رپورٹر)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے جاری مالی سال کے 10ماہ میں 172ارب روپے بچتیں حاصل کیں۔سی ڈی این ایس کے ایک سینئیرآفسر کا کہنا تھا کہ 30 اپریل تک 172 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کیاگیاہے، سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کیلئے 352 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران ادارے نے 324 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے جاری مالی سال کیلئے مجموعی بچتوں کے حجم کو1570 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف بھی مقررکیاہے، گزشتہ سال جون کے اختتام پر سی ڈی این ایس نے 324 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں۔30 جون 2019 کے اختتام پرسی ڈی این ایس کی بچتوں کا کل حجم 1150 ارب روپے تھا،جون 2018 کے اختتام پر ادارے کی بچتوں کاکل حجم 774 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔
نیشنل سیونگز کو172ارب روپے بچتیں حاصل
May 03, 2020