گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، جی ٹی روڈ کھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہے جگہ جگہ گہرے گڑھے اور بعض مقامات پر سڑک ناہموار ہو چکی ہے جس کے باعث جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کا سفر غیر محفوظ ہو چکا ہے محکمہ این ایچ اے کو چاہیے کہ فوری طور پر ٹوٹے پھوٹے ایریا کی مرمت کر ے تاکہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کا سفر محفوظ ہو سکے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عرصہ دراز سے بعض مقامات پر جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اوربعض مقامات پر گہرے گڑھوں کے باعث ٹریفک کیلئے خطرناک ہو چکی ہے لیکن محکمہ این ایچ اے کی طرف سے ان جگہوں کی مرمت نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔
گوجرخان، جی ٹی روڈ کھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہے
May 03, 2021