مری(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصا ف نظریاتی و بانی ورکرز اور سابق عہدیداران کی جانب سے اپنے تمام کارکنوں باالخصوص نظریاتی ورکرز کو مطلع کیا جاتا ہے کے عید الفطرکے بعد اپنا حق لینے کیلئے سب کو اطلاع دی جائے گی جس میں آپ سب کی شرکت لازم ہیں اس کرپٹ مافیا،منشی ازم، مری کو تباہ کرنے والے تمام عناصر کو ان کی اپنی جگہ بھیجنے کیلئے تمام نظریاتی و بانی کارکنان اور سابق عہدیداران اپنی اپنی یونین کونسلوں میں جائیں اوراپناپیغام گھر گھر پہنچائیں تا کے عید الفطرکے بعد ہونیوالے احتجاج کو کامیاب بنا کر ہم اس کرپٹ مافیا اور تمام منشیوں کو بتائیں کہ نظریاتی کارکن اگر وزیراعظم کے حلقے سے اسے شکست دے سکتے ہیں تو اپ منشی کچھ بھی نہیں ہوں انہوںنے کہاکہ اگر مری کو بچانا ہے تو منشیوں کو ہٹانا ہے۔
مری کو بچانا ہے تو منشیوں کو ہٹانا ہو گا،نظریاتی و بانی ورکرزپی ٹی آئی
May 03, 2021