لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعیل بتائیں کہ کراچی میں سندھ کا انتخابی عملہ نہ ہوتا تو کیا رائیونڈ کا ہونا چاہیے تھا،انہیں ملنے والے ووٹ گورنر سندھ کی مہربانی ہے ورنہ ان کی ضمانت ضبط ہو جاتی۔ن لیگ پنجاب میں بزدار حکومت اور پی ٹی آئی سندھ میں ن لیگ سے تعاون کر رہی ہے۔حسن مرتضی نے مزید کہا کہ شور مچانے اور غل غپاڑہ کرنے سے انتخابی نتائج تبدیل نہیں ہوں گے۔این اے 249کے نتائج پر ن لیگ کا رویہ میٹھا میٹھا ہف ہف،کڑواکڑوا تھو تھو والا ہے۔