برسلز(آئی این پی ) بیلجیم میں لاک ڈاون کے خلاف شہریوںکے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈا ون کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ یہاں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔ بیلجئم کی ایک کروڑ 14 لاکھ آبادی میں سے 9 لاکھ 93 ہزار 434 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، ملک میں اب تک 24 ہزار 258 افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا موقف ہے کہ لاک ڈاون کے دوران معاشی پابندیوں اور روزگار نہ ملنے کے سبب بھوکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
بیلجئم میں لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج جھڑپیں ، پولیس کی شیلنگ
May 03, 2021