لوگوں کو ماسک سمیت حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی تلقین کریں:صدر علوی

لاہور ، اسلام آباد(خصوصی  نامہ نگار) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدآمدیقینی بنائیں، قوم نے کرونا کی پہلی اوردوسری لہرمیں بہترین ڈسپلن کا مظاہرکیا۔ جبھی ہم کر وناکی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے۔ عارف علوی نے  دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے آگاہمی مہم میں علماء کرام کا تعاون اب تک قابل تحسین رہاہے۔ علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ ہم اپنے حالات اور معاملات دیکھیں اگراللہ تعالی کی مدد اور رحمت شامل حال نہ ہوتی تو ہم کسی بھی جگہ پرنہیںکھڑے ہو سکتے تھے، یہ اللہ کاخاص کرم ہے کہ یہاں وہ حالات نہیں ہیں جوہم دنیا کے دیگربڑے ممالک میں اس کی تباہ کاریوںکے باعث دیکھ رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ساجد نقوی اور مولانا حنیف جالندھری سے بھی فون پر بات کرتے صدر نے کہا کرونا وائرس کے امتحان سے نکلنے کے لئے ہمیں منظم قوم ہونے کا ثبوت دینا ہو گا، علما کرام لوگوں کو ماسک پہننے سمیت کرونا سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی تلقین کریں۔مجالس کے شرکا ماسک پہنیںمساجد نقوی نے ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن