سی ڈی اے نے ایف 11مرکز کی سڑک،پارکنگ نجی کمپنی کو لیز کر دی

May 03, 2021

اسلام آباد(ضمیر علی ڈیتھو/خبرنگار)وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے )کی پلانگ ونگ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو  پس پشت ڈال کر شہر کے پوش علاقہ F/11 مرکز کی سڑک اور پارکنگ مبینہ طور پر نجی کمپنی کو لیز کردی،سڑک بند کرنے اور پارکنگ پر قبضہ کے خلاف عوام اور تاجروں کا سخت احتجاج ،سی ڈی اے اور نجی کمپنی کی انتظامیہ سڑک کھولنے اور پارکنگ سے قبضہ ختم کرنے سے صاف انکار،تفصیلات کے مطا بق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش کمرشل  علاقہ F/11مرکز میں ایک نجی کمپنی نے اپنے ایک منصوبہ پرتعمیر شروع کردی ہے جس کیلئے سڑک کو بند کرکے پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر کنٹینر رکھ دیئے ہیں،جس سے عوام کیلئے مختص پارنگ اور سڑک مکمل طور پر بلاک ہوگئی ہے،نجی کمپنی کی جانب سے پارکنگ اور سڑک کو عوام کیلئے بند کئے جانے کے بعد مرکز کے تاجروں اور شہریوں میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے ،اس حوالے سے جب نوائے وقت نے نجی کمپنی کی انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش تو موقع پر موجود گارڈز نے بتایا کے یہ سب جگہ ہمیں سی ڈی اے کی جانب سے الاٹ کی گئی ہے،جبکہ سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے جب رابطہ کیا گیا تو سی ڈی اے پلاننگ ونگ نے اس پر بات کرنے سے معذرت کرلی،واضح رہے کے سپریم کورٹ کے حکم پر شہر میں تمام راستے کھول دیئے گئے تھے ۔

مزیدخبریں