وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی: عبدالخبیر آزاد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تازگی اور نئی جہت ملے گی، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی کھلے دل سے مدد کی اور پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پورے عالم اسلام کی قوت ایمانی اور قیادت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور پورے عالم اسلام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشرق وسطی کے بارے میں حالیہ بیانات سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑی اور امت مسلمہ کو قوت حاصل ہوئی ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ امہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ علماء پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھر پور اور مخلصانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...