کراچی (وقائع نگار)بلدیہ ٹاون میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے پاک فوج بھی انتظامیہ کے ساتھ حرکت میں آگئی ،بلدیہ اورلیاری کی 100سے زائددکانیں سیل کردیں تفصیل کے مطابق بلدیہ ڈویڑن مین دو چھوٹی مارکیٹیں اور تین دوکانوں کو ابھی تک سیل کردیا ۔سسٹنٹ کمشنر بلدیہ عبدالحنان بھٹو کی جانب سے ہنگامی اقدامات اٹھانے کے موقع پرپاک فوج، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی اس موقع پر ،سسٹنٹ کمشنر بلدیہ عبدالحنان بھٹوکاکہناتھاکہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جاے گا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایت پرضلع بھر میں کے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاںشروع کردی گئیں، مختیار کار لیاری سلیم گڈانی کا پاک فوج کے ہمراہ لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،مختیار کار لیاری نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے زائد دکانوں پر مشتمل کھڈا میمن مارکیٹ کو سیل کیااورمختیار کار سول لائن رضوان علی نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے علاقے ڈیلٹن مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں کو سیل کردیا،روزمرہ کی استعمال کی اشیائگورنمنٹ پرائز لسٹ پر فروخت نہ کرنی پر 17 دکانوں پر 102000 کی جرمانے عائدکیے ،فروٹ دودہ گوشت مرغی سبزی جنرل اسٹورز اور سپر مارثس پر جرمانے عائد کئی گئی ،کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا ۔