دکانداروں کومعاشی قتل سے بچایا جائے ، تاجرانِ جنڈ کا احتجاج 

جنڈ ( نامہ نگار)  جنڈ کے دکاندار کا احتجاجی مظاہرہ دکانداروں کومعاشی قتل سے بچایا جائے رمضان المبارک میں دن بھر بھوکے رہنے والے روزہ داروں کو افطاری کیلئے کھانے پینے کی اشیاء پکوڑے وسموسے چاٹ دہی بھلے ودیگر ضروری چیزیں شام چھ بجے کے بعد بوقت افطاری ضرورت پڑتی ہے اور رمضان میں ہوٹل وغیرہ بھی مکمل بند ہونے سے ہم غریب و مجبوراپنے بچوں کی روٹی روزی مراد ضروریات زندگی افطاری کی اشیاء فروخت کر کے پوری کرتے ہیں اور چھ بجے بازار بند کردینے سے دکاندارکرونا وباء سے شائد بچ جائیں مگر بے روزگار ہونے سے بھوکے مرجائینگے جنڈ شہر کے مجبور ومستحق دکاندارو ں نے ا پنی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں گوشت، پولٹری، تندور، دودھ دہی شاپ، اور پکوڑہ سموسہ سٹال والوں کو ایس او پیز کے مطابق شام ساڑھے سات بجے تک کی رعائت دی جائے صدر انجمن تحفظ حقوق تاجران جنڈ ودیگر قائدین نے دکانداروں کے اس جائز مطالبہ کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر مقامی رہنما ملِک عاصم خان اعوان اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم ڈپٹی کمشنر علی حنان قمر کے علاوہ مقامی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملِک جمشید الطاف خان ودیگر اعلیٰ حکومتی قائدین تک پہنچانے کی یقین دھانی پر دکاندار پرامن طور پر واپس چلے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن