دینہ ( نامہ نگار ) اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ 17 رمضان المبارک میں میدان بد رمیں ہوا اور اس میں آپ کی دعا اور اللہ کی بھیجی ہوئی نصرت سے کئی متکبر سرزمین بوس ہوئے ،کفر نے اپنا پورا زور لگایا اپنے تمام اسباب اکٹھے کر کے میدان میں اترے نبی کریم ؐنے عریش بدر یہ دعا فرمائی اور نہایت قلیل سامان جنگ اور بہت کم تعدادمیں صحابہ کرام ؓ کے ہمراہ مقابلہ کیا ،اللہ کریم نے عظیم فتح عطا فرمائی ،313 صحابہ بدر نے ایک ہزار کے لشکر پر سبقت حاصل کی ،امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارکے کے موقع پر خطاب انہوں نے کہا کہ اس وقت رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے اس وقت کورونا وبائی مرض میں شدت ہے جس کے لیے ہم سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ،اور یہ سب آپ نے بھی اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ۔
رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پزیر ہونے کو ہے : عبدالقدیر اعوان
May 03, 2021