میگا کرپشن مقدمات میں سے 63 ریفرنسز کو قانون کیمطابق نمٹا دیا گیا 

May 03, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)کی طرف سے179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 95بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتسا ب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ 63 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ملکی دولت لوٹنے والے افراد کے خلاف 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 10 انکوائریوںاور 11 انوسٹی گیشز کے مراحل میں ہیںجن پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان کیسز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  قومی احتساب بیورو  نیب ے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر487ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ جبکہ اس وقت ملک کی معز ز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1269بدعنوانی کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں جنکی کل مالیت تقریباََ 950ارب روپے سے زائد ہے۔یہ تمام ریکوریاں نیب کے ساتوں ریجنل بیوروز میں کی گئی ہیں،نیب ذرائع کہنا ہے کہ  نیب نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ 790 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نیب کی ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ نیب کی دیگر اینٹی کرپشن تنظیموں کے مقابلے میں مجموعی طور پر سزا کی شرح68.8 فیصدہے۔جس کی وجہ سے عالمی اور قومی سطح پر نیب کی کارکر دگی کو سراہا جا رہا ہے 

مزیدخبریں