اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں انسداد کورونا ویکسین کے لیے 1 لاکھ 85 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں ہیلتھ کئیر ورکرز اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ شیڈول افراد میں سے ایک لاکھ 35 ہزار 94 افراد کو ویکیسن لگائی جاچکی ہے جبکہ موبائل ویکیسنیشن کی سہولت کے لیے 958 افراد شیڈول ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد نے یہ بھی بتایا کہ بزرگ شہری اور معذور افراد میں سے 754 کی موبائل ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں اب تک26 ہزار998 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 15 ویکیسنیشن مراکز قائم ہیں۔
اسلام آباد میں انسداد کورونا ویکسین کیلئے 1 لاکھ 85 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوچکے،ضلعی ہیلتھ آفیسر
May 03, 2021