اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کے تھا نہ ترنول میں مبینہ طور پر جمشید برکی نامی شخص سے ملی بھگت کر کے قبروں میں پڑے دو مردوں سمیت درجنوں بے گناہ شہریوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کاا نکشاف ہوا ہے،متاثرین نے وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور آئی آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق جنرل کونسلر ابرار عباسی،ملک حسن دین،راجہ بابر،راجہ عامر،راجہ امجد و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ جمشید برکی نے ترنول پولیس سے ملی بھگت کر کے درجنوں مقامی لوگوں پر زمین پر قبضہ اور ان پر حملہ کی جھوٹی ایف آئی آر نمبر 210/21درج کروا دی،ایف آئی آر میں دو فوت شدگان کرم داد ولد اللہ داد،رمضان ولد رحمت جو آج سے بیس سال قبل وفات پا چکے ہیں کو بھی نامزد کر دیا گیا انکے اوپر بھی قبضے اورحملے کی دفعات لگا دی گئیں، دوسری جانب درجنوں مقامی لوگوں پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔متاثرین نے بتایا کہ پولیس جمشید برکی سے ملی بھگت کر کے ہماری آبائی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرا رہی ہے جو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔متاثرین نے وزیراعظم،وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترنول پولیس ،2مُردوں سمیت درجنوں بے گناہ شہریوں پر ایف آئی آردرج
May 03, 2021