عید پر 6چھٹیاں،8 روز تک مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ درست قرار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عید پر چھ چھٹیوں اور آٹھ روز تک مارکیٹیںو ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد کے عین مطابق ہے جسکی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ایک دن میں ایک لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جس پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بھارتی میں تباہی مچانے والے وائرس کو پاکستان میں نہ آنے دینا بڑی کامیابی ہے۔ویکسین آکسیجن اور وینٹی لیٹرز کی درامد میں جنگی بنیاد وں پر اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اورچیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سابق سرپرست شاہد رشید بٹ نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں کے زریعے سازشی نظریات پھیلاکر عوام کو کنفیوز کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام میں آگہی بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ لاک ڈائون کی مخالفت کرنے والے تاجر منافع کی خاطر اپنی اور عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔یہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ ساری قوم کا مسئلہ ہے۔تمام متاثرہ شہروں میں فوری طور پر لاک ڈائون لگایا جائے۔بعض طبی ماہرین نے عید کے بعد وباء کی صورتحال مزید مخدوش ہونے کی وارننگ جاری کر دی ہے جس پر غور کیا جائے اور ملک میں آکسیجن کی پیداوار دگنی کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن