اسری یونیورسٹی اور اسپتال حیدرآباد  ایک ناٹ فار پرافٹ ادارہ ہے‘ ترجمان

May 03, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد   نے  ایک  اخبار میں شائع خبر کی تردید کی ہے جس میں  یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید اسری یونیورسٹی خیراتی ادارہ ہے اور فیسز اور اسپتال کی مد میں زائد چارج کر رہا ہے۔اسری یونیورسٹی اور اسپتال حیدرآباد اسری اسلامک فاونڈیشن کے ماتحت چلنے والے ادارے ہیں جو کہ 1997 سے ناصرف حیدرآباد بلکہ سندھ بھر کی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ یہاں یہ بات واضح کرنا بے حد ضروری ہے کہ اسری یونیورسٹی اور اسپتال حیدرآباد ایک ناٹ فار پرافٹ ادارہ ہے۔ اسری یونیورسٹی اور اسپتال حیدرآباد کی آمدن سے اسری اسلامک فاونڈیشن کے دیگرفلاحی پروگرام جن میں خاص کر آنکھوں کے حوالے سے ال ابراہیم آئی اسپتال کراچی، ماتلی، کنڈیارو، خاران وغیرہ، شامل ہیں کو چلایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسری ویلفیئر اسپتال کے تحت لاکھوں افراد کو مفت اور معمولی فیس کے تحت او پی ڈی، ایکس رے، الٹرا ساونڈ، سی ٹی سکین، ایم آر آئی، اینڈوسکوپی، لیبارٹری ٹیسٹ، ہر قسم کے آپریشن، کھانے وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اسی آمدن سے سندھ بھر میں اسریٰ اسکولز اور قرآن فہمی کے کورسسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ مزید یہ کہ ملک کی معیشت کو سپورٹ کرنے کیلئے افرادی قوت بھی تیار کی جاتی ہے جس میں مختلف قسم کے شارٹ اور لانگ کورسسز کروائے جاتے ہیں جن میں گرافکس ڈیزائن، ویب سائٹ ڈیزائن، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، ڈسپنسر، ہیلتھ کئیر اسٹاف وغیرہ سرفہرست ہیں۔

مزیدخبریں