بائیوٹیکنالوجی فوڈ سیکیورٹی کے مسائل کم کرنے  کا ذریعہ ہے:حسین جہانیاں گردیزی

May 03, 2021

کبیروالا(نامہ نگار) بائیوٹیکنالوجی فوڈ سیکیورٹی کے مسائل اور غربت کو کم کرنے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے عوام کو سستے اور معیاری پھل و سبزیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے حبیب بینک ورکرز فرنٹ (سی بی اے ) پاکستان کے مرکزی وائس پریذیڈنٹ سید منتظر مہدی کی جانب سے سینئر ریجنل چیف راجہ سہیل سراج کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔ استقبالیہ میں خرم حمید،محمد اسحاق سیال، رائو عمران ناصر،جوہر شہاب،آصف بخاری،قیصر اعجاز کاٹھیہ،فیاض ملک،چوہدری یوسف،مظہر شاہ،جاوید صفدر،اظہر حسین ڈھڈی،ملک افضل تلہ ، اطہر یوسف خان بھٹہ،سید سہیل عابدی،سید فرخ رضا، حسن رضا گردیزی، خاور تحسین خان بھٹہ، سردار اسلم حیات خان سیال بھٹہ،قاسم خاں ایری،سید عدیل اظہر شاہ،مہر رب نواز باٹی،سردار معظم حیات خان سیال سمیت دیگر شخصیات شرکت کی۔

مزیدخبریں