پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایک خاتون کے یہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو پانچوں لڑکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔ بچے اور ماں صحت مند ہیں۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ ماں اور پانچوں بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...