ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مچھلی فروش کو چار گولیاں ماردیں 

وسندیوالی (نامہ نگار) موٹر سائیکل رکشہ پر مچھلی  اور برف سپلائی کرنے والے پر ڈکیتوں کی فائرنگ‘ کیش چھیننے پر مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے  مچھلی فروش کو چار گولیاں مار دی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیاتفصیلات کے مطابق وسندیوالی موضع غضنفر گڑھ بستی پھلائے والا میں موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے لوہار والا کا رہائشی  نوجوان جاوید عرف مٹھا ولد گل محمد قوم بھٹی جو کہ موٹر سائیکل رکشہ پر مچھلی اور برف  سپلائی کرتا تھا جو کہ مچھلی سپلائی کرنے کے بعد گھر کی طرف آ رہا تھا سامنے سے نامعلوم افراد نے جاوید عرف مٹھا پر فائرنگ کر دی جاوید کو ٹانگوں کے اوپر کمر کے قریب چار فائر لگے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا فائر کی آواز سن کر مقامی لوگ اکھٹے ہو گئے جبکہ مسلح ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ڈکیت اپنا موٹر سائیکل۔پسٹل اور موبائل بھی بھی چھوڑ گئے مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی کے ایس ایچ او اور خانگڑھ کے ایس ایچ او شعیب عدیل اور ڈی ایس پی صدر بھی موقع پر پہنچ گئے 1122 کے زریعے مضروب کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا علاقہ میں دن دیہاڑے ایسی خوفناک واردات کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن