خانیوال‘ واٹر مینجمنٹ کے ملازم پر وحشیانہ تشدد‘ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

May 03, 2021

خانیوال (خبرنگار) واٹر مینجمنٹ کے ملازم پر تشدد۔ انکھ ضائع ہونے کاخدشہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہنہ کے علاقے خیابان کالونی کے رہائشی  عمران ولد اکرم‘محسن‘اصغر  وغیرہ سے رمضان نے ادھار دئیے اپنے پیسے مانگے تو تینوں با اثر افراد طیش میں آگئے اورر اہنی راڈ سے تشدد شروع کر دیا جس سے رمضان بری طرح زخمی ہوگیا حملہ آور  فرار ہو گئے  ملازم کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ایک آنکھ بھی ضائع  ہونے کا خدشہ ہے مضروب نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں