میرپور ماتھیلو ( نمائندہ )وسطی جیون شاہ پولیس نے ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے دو باپ بیٹے حکیموں کو اغواء ہونے سے بچالیا ، دونوں حکماء ڈاکو کی بیمار بیوی کا علاج کرنے کچے کے علاقے میں جا رہے تھے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وسطیٰ جیون شاہ سب انسپکٹر محمد ایوب ڈوگر کو خفیہ اطلاع ملی کہ 2 افراد کار پر کچے کے علاقہ کی طرف جا رہے ہیں ،ایس ایچ او نے ناکہ بندی کروا دی، تھوڑی ہی دیر کے بعد نیک موڑ کچے ایریا پہ 2 افراد مقصود احمد ولد کریم عرف رانو فقیر،کریم بخش عرف رانو فقیر ذات بھیو سکنہ گوٹھ جاگن فقیر ضلع شکار پور ایک سرخ رنگ کی کار نمبر ABR/536 میں آئے،جن کو روک کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم شکار پور کے رہنے والے ہیں اور ہم حکمت کا کام کرتے ہیں، قربان سولنگی نامی نے شخص نے فون کر کے اپنی بیوی کے علاج کے لئے بلایا ہے اسکی بیوی بیمار ہے اسکے علاج کے لئے ہم اسکے گھر کچے میں جا رہے ہیں ،پولیس نے انہیں بتایا کہ آگے کچے کا علاقہ ہے،اور تم لوگوں کو قربان سولنگی نامی شخص نے اپنی بیوی کے علاج کے لئے نہیں بلکہ تم لوگوں کو یرغمال کرنے کے لئے بلایا ہے ، اور وہ تمہارے ورثاء سے تاوان وصول کرتے ،جس پر دونوں حکماء کو حیرانی ہوئی ، دونوں نے ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ پولیس کی بروقت کارروائی ہونے سے ہم لوگ اغوا کاروں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچ گئے دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی جانب سے ایس ایچ او رونتی اور اس کی پوری ٹیم کو شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
میرپور ماتھیلو‘ پولیس نے باپ بیٹاحکیموں کو اغوا ہونے سے بچالیا
May 03, 2021