بدین/پنگریو (نامہ نگاران) کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد سلیم منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اس سال ہیلپنگ ہینڈ کے سیزنل پروگرام کے تحت گیارہ ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت سمیت پاکستان بھر کے بدین ضلع سمیت باون اضلاع میں ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے ان فوڈ پیکجز سے ستر ہزار افراد مستفید ہوں گے۔خشک راشن کی فراہمی میں یتیموں ، بیواؤں اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کھانے کے پیکیج فراہم کیے جارہے ہیں۔ غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان بھر میں ایک سہارے کے طور پر غریب اور مستحق افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک میں پہلی ترجیح وہ یتیم بچے ، بیوہ خواتین اور معذور بچے ہیں جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال نے جن کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ تیرہ مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے۔ ان شعبوں میں سے ایک یتیم بچوں کی کفالت کا پروگرام ہیجس کے تحت پاکستان بھر کے45 اضلاع میں 9,000یتیم بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے۔ یتیم بچوں کی زندگیوں میں قابل ذکر تبدیلی کے لیے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک معاونت شامل ہے۔اس موقع پر ریجنل مینجر سندھ علی محمد پٹھان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دس اضلاع میں رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا۔ خشک راشن سے 2100 خاندان مستفید ہوں گے۔ سیزنل پروگرام کے انچارج منیب الرحمن نے کہا کہ اسلام غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے اور ان کی فلاح و بہبود پر زور دیتا ہے۔ بدین ضلع میں ہیلپنگ ہینڈ کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر وحید احمد آرائیں نے کہا کہ بدین ضلع میں قدرتی آفات کے دوران لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے جن کو گھروں پر راشن پہنچایا گیا لاکھ ڈائوں کے متاثرین کی بھی بھرپور امداد کے گء ماہ رمضان المبارک میں بدین ضلع کے 250 یتیم بچوں میں رمضان فوڈ تقسیم کیا گیا ہیلپنگ ہینڈ دیگر پروگرامز کے ساتھ ہر سال رمضان کے موقع پر غریب، مسکین، یتیم اور بیوہ خواتین کے لیے خشک راشن کا اہتمام کرتی ہے۔ اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے انہوں نے اس سال بھی رمضان کے موقع پر ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کے فوڈ پیکجزپاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ اس سرگرمی کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں غریب افراد سمیت یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔
ہیلپنگ ہینڈز کے تحت11 ہزار خاندانوں میں رمضان پیکیجز تقسیم
May 03, 2021