فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب 54سائٹ پر سستےگھرتعمیرکرنے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ حکومت پنجاب 54سائٹ پر سستےگھرتعمیرکرنے جارہی ہے،5 مئی کووزیراعظم لاہور میں ان منصوبوں کاافتتاح کریں گے،10اضلاع میں سستےگھرتعمیرکریں گے، 32 تحصیلوں میں 10 ہزار گھر بنائے جائیں گے، حکومت کا وعدہ ہے جن کے پاس گھر نہیں ان کو چھت فراہم کی جائے گی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سستاگھر اسکیم ساڑھے تین مرلہ گھر پر مشتمل ہوگی،مکان کی قیمت 14لاکھ 30 ہزارروپےمقرر کی گئی ہے، گھروں کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت 3 ارب روپے مختص کرچکی، سستا گھر اسکیم ساڑھے 3 مرلہ گھر پر مشتمل ہوگی، حکومت پنجاب 54 سائٹس پر سستے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل رمضان بازارمیں مس مینجمنٹ تھی،بدقسمتی سےچیف سیکرٹری کوحقائق مسخ کرکے بتائے گئے،جوگرمی برداشت نہیں کرسکتےانہیں عوام سےجڑےمنصوبوں میں نہیں آناچاہیے،شاہی خاندان اوربابوؤں کاچینی کی لائن سےکچھ لینادینا نہیں۔