دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک خصوصی زون کا آغاز کیا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کو فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی فوڈ ٹیک ویلی میں جدید زرعی کاروبار کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی اور ترقیاتی سہولتیں پیش کی جائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ اس سے متحدہ عرب امارات کی خوراک کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید اور متحرک شہر فوڈ ٹیک ویلی کا پہلا مرحلہ شروع کیا ہے جو فوڈ ایکو سسٹم میں اسٹارٹ اپس اور صنعت کے ماہرین کے لیے عالمی منزل کا کام کرے گا۔
دبئی : خوراک کی پیداوار میں اضافہ کیلیے اہم اقدامات
May 03, 2021 | 20:00