پی ڈی ایم کا جو حشر ہوا ہے وہ سبق آموز بھی ہے اور عبرتناک بھی، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ناکام رہی:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی۔ راحت امان اللہ اور میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے امن عامہ کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے پر علمائے کرام کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں اور منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔مسترد شدہ عناصرکی انتشار کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو حشر ہوا ہے وہ سبق آموز بھی ہے اور عبرتناک بھی۔اپوزیشن کی جا نب سے موجودہ صورتحال میں قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اورکرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے اور لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ شور مچانے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...