جسٹس شہزاد احمد قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات  13 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع

May 03, 2022


 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) صدر پاکستان نے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو قائم مقام  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کر دیا، وہ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی بیرون ملک واپسی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ 13 ایڈیشنل ججز جنہیں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے ان میںجسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چھٹہ، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، محمد رضا قریشی، جسٹس محمد شان گل، جسٹس راحیل کامران کے نام شامل ہیں۔

مزیدخبریں