اہل اسلام کو عید مبارک، غرباء کو خوشیوں میں شریک کریں: فضل الرحمن 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل اسلام اور پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارک دی ہے۔ مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے کہا کہ آج کے دن ہر مسلمان اس بات عہد کریں کہ وہ ساری زندگی اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن معاشرے کے غرباء کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور خطباء عید اور جمعہ کے اجتماعات میں اللہ کے آخری نبیؐ کے روضہ اقدس میں ہونے والے دل خراش واقعہ کے خلاف آواز اٹھائیں اور مقام رسالت کے موضوع پر خطاب کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...