لاہور (نیوز رپورٹر+ جنرل رپورٹر) پاکستان میں عید الفطر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، صدر ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں عید منائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور میں عید منائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر واقع مسجد میں نماز عید ادا کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی،صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین بھی عید گجرات منائیں گے۔ سابق وزرا میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید لاہور، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت عید پنڈی منائیں گئے۔ ن لیگی رہنماؤں میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق جامع مسجد ڈیفنس میں نماز پڑھیں گے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماء ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر صمصانی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر جامعہ مسجد بی تھری جوہرٹاون میں نماز عید ادا کریں گے۔ ایم این اے رانا مبشر اقبال جامعہ مسجد ہلوکی جبکہ ایم این اے وحید عالم خان جامع مسجد القدوس ٹائون شپ میں عید کی نماز ادا کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یسین داتا دربار، میاں مرغوب احمد کریم پارک گراونڈ، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ جامع مسجد لمبا باغ شاد باغ، چودھری شہباز احمد جامع مسجد چاہ میراں، ایم پی اے باو اختر علی جامع مسجد بلال چاہ میراں، سہیل شوکت بٹ بھسین گائوں اور ملک غلام حبیب اعوان واڑہ ستار گائوں، ملک وحید آخری سٹاب غازی آباد میں عید کی نماز پڑھیں گے۔ ایم پی اے سمیع اللہ خان عید الفطر کی نماز جامع مسجد مقام مصطفی سعید پارک شاہدرہ، ایم پی اے مرزا جاوید جاتی عمرہ رائیونڈ میں نماز پڑھیں گے۔ ایم پی اے یسین سوہل جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک ڈی ایچ اے میں نماز عید ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت عید روایتی جوش و جذبے سے منائے گی۔ عید الفطر کے حوالے سے اپنے پیغامات میں رہنماؤں نے کہا ہے کہ آج سب ملکر مسلم امہ اور بالخصوص پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لئے دعا کریں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دوبئی میں عید منائی، آصف علی زرداری عید نواب شاہ،سید خورشید شاہ سکھر، میں منائیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اسلام آباد میں ، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی رجوعہ سادات چنیوٹ، قمر زمان کائرہ لالہ موسیٰ، چودھری۔منظور قصور،انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ چیچہ وطنی۔سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید فیصل آباد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک لاہور، ثمینہ پگانوالہ گجرات، نیلم جبار ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل میر اور بیرسٹر عامر لاہور میں عید منائیں گے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آبائی گاؤں واھڑ میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ عید منائیں گے۔
صدر اسلام آباد، وزیر اعظم‘وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں عید منائیں گے
May 03, 2022