راولپنڈی(عزیزعلوی)راولپنڈی میں سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں کی عید مختلف انداز سے ہوگی لال حویلی میں عید کے دن کے میزبان شیخ راشد شفیق اپنی سیاسی زندگی کی پہلی بار عید حوالات میں گزاریں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد چار سال بعد اپنی پہلی عید بطور سابق وفاقی وزیر لال حویلی میں منائیں گے غلام سرور خان پہلی عید بطور سابق وفاقی وزیر اپنے گاں پنڈ نوشہری میں منائیں گے سابق نائب ضلع ناظم محمد افضل کھوکھر ،ظفر کھوکھر ،رضا کھوکھر اپنے بھائیوں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی محمد نواز کھوکھر اور امتیاز کھوکھر کے انتقال کے بعد اپنی دوسری عید بھی سادگی سے منائیں گے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان چار سال تک بیرون ملک رہنے کے بعد پہلی عید اپنے گھر میں منائیں گے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی اپنی رہائی کے بعد پہلی عید وفاقی وزیر کی حیثیت سے اپنے گھر منائیں گے تحریک انصاف کے رہنما محمد بشارت راجہ چار سال بعد پہلی بار عید بطور سابق صوبائی وزیر پنجاب کے اپنے گھر دھمیال ہائوس میں منائیں گے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد کنٹونمنٹ بورڈ راولپندی کے انتخابات میں پارٹی کو لینڈ سلائیڈ کامیابی دلانے کے بعد اپنی پہلی عید میرا جعفر اسلام آباد میں اپنے گھر منائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر جدون اپنی پہلی عید بطور سابق صدر اور راجہ کامران حسین اپنی پہلی عید بطور سٹی صدر منائیں گے مسلم لیگ ن کے ملک منیر بطور وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چوہدری چنگیز خان بطور وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ پہلی عید منائیں گے سابق ضلع ناظم راجہ طارق کیانی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچ گئے وہ ایف ٹین اسلام آباد میں اپنے گھر عید منائیں گے سابق ایم این اے مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی پرویز خان سعودی عرب میں عید منائیں گے سابق نائب ناظم سجاد خان کمیٹی چوک میں اپنی رہائش گاہ پر عید منائیں گے ۔