عید کا تقا ضا ہے، اختلافات ختم کر دیں ، قربا نیا ں دینے والوں کو بھی یاد رکھیں : وزیراعلی بلوچستان

May 03, 2022


کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ   کہ آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتاہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لہٰذا موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپنے گروہی اور لسانی اختلافات کو بھلا کراسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے مقابلے میں اتحادواتفاق کے ساتھ ایک ہوجائیں اور انتہا پسندی، شرانگیزی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئیں آج کے دن ہم اپنے ان سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ ہم اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور اس مبارک دن غرباء ،  مساکین اور لاچار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور پوری مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی عطاء  فرمائے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے۔  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ورلڈ پریس ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے جو کمزوریوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور معاشرے میں قانون عدل و انصاف اور مساوات کے پرچار میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں گزشتہ کئی سال سے ذرائع ابلاغ  کے  نمائندوں  کو مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا ہے اور ہمارے صوبے کے کئی ہونہار باصلاحیت صحافی اور رپورٹرز نے عوام تک معلومات کی بروقت رسائی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ

مزیدخبریں