لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ٹیم کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ویڈیو کال پر پچ کا معائنہ کروانے کا کہا۔ سلمان بٹ نے کہا کہ رمیز راجہ کپتان نہیں بلکہ غلام بنا رہے ہیں۔ رمیز راجہ کو گراس روٹ لیول کا کچھ نہیں پتہ ، حالیہ پی سی بی کے سکول ٹورنامنٹ میں باہر سے لاکر کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے۔ پی سی بی کی منصوبہ بندی میں ایک روزہ فارمیٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی ذکر نہیں، چیئرمین پی سی بی کو بادشاہت کا اتنا شوق ہے کہ وہ کسی کو جوابدہ ہی نہیں سمجھتے۔