لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) رمضان المبارک ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے ۔عید کے موقع پر نادار و مستحقین کی مدد کریں. حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ، نماز اور عبادات کا مقصد قرب الٰہی کا حصول ہے ۔اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کے بغیر یہ قربت حاصل نہیں ہوتی ۔انسانیت کا احترام ان کے ساتھ اظہار ہمدردی یہ ہمارے نبی کریم کی سنت ہے۔ عید کے موقع غرباء نادارآپ کی توجہ چاہتے ہیں۔ فلسطین، کشمیر، شام، افغانستان اور دیگر مظلوم مسلم بھائیوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے معیشت مضبوط اور غربت کا خاتمہ ہو ہر قسم کی سیاسی و مزہبی منافرت سے بچائے۔