شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا واویلا کرنے والا مسجد نبوی کا تقدس پامال کر رہا ہے اس سانحہ عظیم پر عالم اسلام میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس غلط حرکت میں ملوث افراد جلد نشان عبرت بنے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا اس مو قع پر شہباز گجر ،فہد جمشید ،میاں خالد ،میاں عبدالحق ،عامر مقصود ،ظفر علی شاہ باچا اور دیگر بھی موجو د تھے اختر ڈار نے کہا کہ قوم عمران خان کے فریب کو سمجھے کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر کرپشن کرنے والا آج کرپٹ فرح گوگی کا وکیل بنا بیٹھا ہے حالانکہ سب رابطے راستے اور واسطے فرح گوگی توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کی طرف جاتے ہے جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کا نعرہ لگانے والے نے آئین و قانون پارلیمنٹ سب کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے یہ مو قف اختیار کر رکھا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے ۔