عید پر ناراضگی ختم کر کے ایک دوسرے سے صلح کر لینی چاہیے: حاجی شریف مہر

May 03, 2022


قصور (نامہ نگار) صدر پریس کلب قصور حاجی شریف مہر نے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں یتیموں، غریبوں  اور مسکینوں کو بھی شامل کیا جائے۔ خوشی کے اس موقع پر اپنے ہمسائیوں اور قرب و جوار میں رہنے والے غریب اور بے روزگار افراد کی اپنی حیثیت کے مطابق ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہیں دودھ،آٹا،دالوں سمیت کچھ رقم نقد بھی دی جائے تاکہ وہ لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر مخیر حضرات، اہل ثروت اور ہر شہری مسلمان شہری سے اپیل کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر جو آپس میں کسی وجہ سے ناراض ہیں ان کو ایک دوسرے سے صلح کر لینی چاہیے ۔

مزیدخبریں