جڑواں شہروں کے حجاموںنے عید الفطر پر اپنے ریٹ لگا لئے 


اسلام آباد (وقائع نگار)جڑواں شہروں کے حجاموںنے عید الفطر پر طے شدہ ریٹ لسٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہریوں کو لوٹ کھسوٹ کا نشانہ بنا رکھا ہے ،اکثر حجاموںنے ریٹ لسٹیں چھپا رکھی ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ،سروے کے دوران دیکھنے میں آیاہے کہ عید الفظرکی بنا پر حجاموں کی دکانوں پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسب معمول اس سال بھی کٹنگ ،خط بنانے اور شیو کیلئے عوام کی جیبیں کتری جارہی ہیں، بال تراشنے کی قیمت ایک سے ڈیڈھ سو رپے ہے جبکہ کم از کم تین سو روپے سے لیکر پانچ سو روپے وصول کئے جارہے ہیں ،اول تو کوئی شہری مجبوری کے عالم میں سوال ہی نہیں اٹھاتا اور اگر کوئی پوچھ بیٹھے تو کہا جاتا ہے کہ عید کی وجہ سے ہم ڈبل ریٹ وصول کررہے ہیں ،شہریوںنے اسلام آباد راولپنڈی کی انتظامیہ اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا عید پر حکومت اور نجی ادارے اپنے ملازمین کو ڈبل تنخواہ دیتے ہیں ،پریشان حال عوام نے ریٹ لسٹ سے ہٹ کر قیمت وصول کرنے والے حجاموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن