پہلی سہ ماہی: مرسڈیز بینز  کو3.8  بلین ڈالر  کا منافع

May 03, 2022


سٹٹ گارٹ(اے پی پی)مرسڈیز بینز نے کہا ہے کہ اس نے جنوری سے مارچ تک کے عرصے میں 3.6 بلین یورو،3.8  بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔کار ساز کمپنی کے مطابق بنیادی یا آپریٹنگ منافع 11 فیصد بڑھ کر 5.2 بلین یورو ہو گیا جبکہ آمدن چھ فیصد اضافہ سے 35 بلین یورو  پر آئی ۔مرسڈیز بینز نے کہا کہ اس کی کاروں کے یونٹ فروخت 10 فیصد کم ہوکر 487,000 کے قریب ہوگئی ہے۔پچھلے ایک سال کے دوران، کار ساز کمپنیاں سیمی کنڈکٹرز، الیکٹرانک پرزے جو روایتی اور الیکٹرک دونوں طرح کی گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں،ان کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جن کی پیداوار کو کبھی کبھار روک بھی دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں