مری کواہم ترین سیاحتی مرکز بنانے کیلئے اصلاحات پر مشتمل پیکچ کی ابتداء ہو گئی  


مری(نامہ نگار خصوصی)ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ پاک کاشکرہے کہ ملکہ کوہسار مری کواہم ترین سیاحتی مرکز بنانے کیلئے ایک بڑاسیاحتی اصلاحات پر مشتمل پیکج سال 2022  کی ابتدا یکم مئی سے 150رکنی سٹاف پر مشتمل ٹورزم پولیس سروس  سے کر دی گئی ہے جس سے مری میں آنے والے سیاحوں کوفول پروف سکیورٹی اوردیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم پولیس سے مری کی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل کو مری کوبطورضلع بنانے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔ایسے میں رواں سال مارچ سے مری میں دونئے تھانے پھگواڑی اورپتریاٹہ فعال ہوگئے ہیں اوران میں تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں۔ اپریل سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورایس پی تعینات ہوچکے ہیں اوردفاتر بھی بنادئیے گئے ہیں تعیناتی ہوچکی ہیں اورکے دفاتر بھی قائم بنادئیے گئے ہیں انہوںنے بتایا کہ میں نے اورہمارے ایم پی اے میجر (ر)لطاسب ستی کی کاوشوں اورتعاون سے حکومت نے 88 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز جاری کئے جن پر اپریل کے پہلے ہفتے میں مری کی سڑکوں کی تعمیرومرمت بھی شرو ع کردی گئی ہے صداقت علی عباسی نے کہاکہ میرا منشور ہی عوام کی خدمت ہے جس کوہرصورت جاری رکھوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن