ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ ٹیکسلاکے نواحی علاقہ موضع پسوال کے موٹروے انٹرچینج سے دونامعلوم 10/12سالہ بچوںکی نعشیںبرآمد،علاقہ بھرکے عوام میںخوف وہراس کی لہردوڑگئی،واقعہ کی اطلاع پاکرسی پی او راولپنڈی عمرسعیدملک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے،ایس ایس پی آپریشنراورایس پی پوٹھوہارنے سی پی اوعمرسعیدملک کوابتدائی تفصیلات سے آگاہ کیا،اس موقع پرفرانزک ٹیم نے اپنے ماہرانہ عملے کے ہمراہ شواہداکٹھے کرلیئے،دونوںمعصوم بچوںکی نعشوںکوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال روانہ کردیاگیا،سی پی او عمرسعیدملک نے اس موقع پرپولیس کوہدایت کی کہ وہ جلدازجلدقاتلوںکاسراغ لگاکرملزمان کوقانون کے کٹہرے میںپیش کریں،اوراس کیس کے دوران کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیںکی جائے گی،اس طرح کے دلخراش واقعہ سے علاقہ مکینوںمیںعدم تحفظ کااحساس پیداہوگیاہے،اورلو گوں کاکہناہے کہ پولیس کوچاہیئے کہ جتناجلدی ہوسکے اس کیس کاسراغ لگاکرمجرموںکوقانون کے مطابق سزادلوائی جائے،در یںاثناء پولیس کے اعلی افسران کی اپیل پربچوںکی تصاویرکوسوشل میڈیاء کے مختلف گروپوںمیںبھی شیئرکیاگیا،کہ شائد بچوںکے ورثاء مل جائیں۔
ٹیکسلا، دونامعلوم بچوںکی نعشیںبرآمد،علاقے میں خوف وہراس
May 03, 2022