اے ٹی ایم میں سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر بیلنس اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لیا کرتے تھے‘ تھانہ شاہ فیصل کی کارروائی

May 03, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے انتھک محنت کے بعد ATM مشین کے زریعے عوام کے ساتھ رقم نکلوانے کے بہانے اکاؤنٹ بیلنس ٹرانسفر کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم مختلف طریقے و بہانے سے ATM مشین میں موجود شہریوں کے ساتھ داخل ہوجاتا اور اپنا کارڈ نہ چلنے کا بہانا بناکر شہریوں کے سامنے ہی نہایت چالاکی سے شہریوں کے اکاؤنٹ فریز کرکے اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلیا کرتا تھا ۔ شہریوں کی روز معمول کی شکایات پر ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی شاہ فیصل ڈویژن سید وجاہت حسین کے زیر نگرانی ایک مونیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل سب انسپیکٹر منظور آرائیں نے مونیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکلی طریقوں کا استعمال کرکےATM کے زریعے واردات کرنے والے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ماسٹر مائنڈ ملزم کے قبضہ سے نقدی 5,97000 مختلف ATM مشین سے لوٹی ہوی رقم اور زیر استعمال موبال فون برآمد کیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال گاڑی نمبر 665 AXU نسان پروبکس پولیس تحویل میں لی گئی ۔ گرفتار ملزم کی شناخت نسیم اعجاز ولد رحیم بخش خان سے ہوی ۔ ملزم تحصیل (کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ)کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے کراچی کے معصوم شہریوں سے فراڈ کرکے انکے اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی وارداتیں کرتا رہا ہے ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ملزم کیخلاف بضابطہ کاروائی و اندراجِ مقدمہ کیلئے FIA سابر کرائم سرکل سے رابطہ کیا جارہا ہے  ۔ 

مزیدخبریں