کراچی (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے میں کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 28 اپریل تک حلقہ بندیوں کی لسٹ جاری کرنا تھا جو نہیں کی گئی خیال ہے چند بااثرافراد حلقوں میں اپنی مرضی کی تبدیلی کرارہے ہیں ان خیالات کا اظہار یوسی 31 بلدیہ ٹاؤن کے سابق چیرمین اور پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر امان خان آ فریدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پورے ضلع میں حلقوں میں پسند افراد کے کہنے پر تبدیلی کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاسابقہ یوسی 31 اورموجودہ یوسی 5 میں بھی من پسند افراد ضلعی انتظامیہ کی مدد سے تبدیلی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے علاقے کے لوگ اس من مانی کو نہیں چلنے دیں گے۔ امان خان آفریدی نے کہاکہ ضلعی الیکشن کمیشن طے شدہ حلقوںپر مشتمل حلقہ بندیوں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کریں۔ انہوںنے مسلم لیگی کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت
کرتے ہوئے کہاکہ اپنے علاقے کے عوام سے رابطہ رکھیں اور حلقہ بندیوں پر بھی اپنی رائے کا اظہار کریں امان آفریدی نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ضلع کیماڑی میں حلقہ بندیوں سے متعلق عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کی اپیل کی ہے۔