سیالکوٹ( نامہ نگار)وزیر مذہبی امور و اوقاف آزاد کشمیر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کشمیری قوم نے ہر دور میں ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی، گاؤں کوٹھے منہاساں میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کیلئے دن رات خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کیا ہے اور عالمی سطح پر بھارت پر دباؤ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو نشانہ بنایا ہے ۔