بہاول پور :اندرون فریدگیٹ تجاوزات کی بھرمار،سڑک بھی سکڑ گئی

بہاول پور ( نامہ نگار) فریدگیٹ کااندرونی حصہ خاصا کشادہ ہے لیکن تجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے سکڑ گیاہے تجاوزات مافیا نے نہ صرف فٹ پاتھ بلکہ سڑک کے کچھ حصہ پربھی قبضہ جماکر اپناکاروبار کررہے ہیں ۔تاجر اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ پر ماربل کی ٹائلز رکھ کر راستہ بند کردیا جس کے باعث لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے اس کے علاوہ شاہی بازار ‘بندروڈ ‘فتح خان بازار‘ ودیگربازاروں میں بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں کارپوریشن کاعملہ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے جب بازار میں آتاہے توتجاوزات کرنے والے فوری طورپردائیں بائیں ہوجاتے ہیں اورسڑک صاف وکشادہ ہوجاتی ہے لیکن ان کے جاتے ہی وہی پہلے والی صورتحال ہوجاتی ہے اندرون فریدگیٹ میں رات کوتجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے بعض اوقات پیدل چلنا بھی محال ہوجاتاہے شیرمحمدشاہدایڈوکیٹ‘ودیگر نے کمشنر بہاول پور سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...