دنیا کی تعمیر وترقی میں محنت کشوں کا خون پسینہ شامل ہے:چوہدری اشرف

سیالکوٹ( نامہ نگار)پاکستان ورکر فیڈریشن کے ضلعی صدر چوہدری محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر تمام محنت کشوں کی عظمت کو سلا م پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تعمیر وترقی میں محنت کشوں کا خون پسینہ شامل ہے اور مشکل ترین حالات میں بھی محنت کش تعمیر وترقی کے سفر میں کوشاں ہیں۔ محنت کش کی عظمت و اہمیت بتانے کے لئے ہی اللہ تبارک تعالیٰ نے محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔ــ’’یوم مئی ‘‘ کے موقع پر مزدوروں سے خطا ب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میںمحنت کش کی اہمیت اور قربانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے بلکہ محنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے بنائے جانے والے قوانین محنت پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...