مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا: سعد رفیق 

اسلام آباد+ لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کا خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا۔ انہوں نے لکھا کہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابق خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئی۔ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ، کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...