نارووال میں ویگن الٹنے سے ماموں  بھانجا جاں بحق، 2 افراد زخمی 

نارووال (نامہ نگار) نیو لاہور روڈ پر موڑ کاٹتے تیز رفتار ویگن موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ موٹر سائیکل پر سوار ماموں بھانجا جاں بحق ہو گئے۔ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے، بھٹاں والا سٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے اچانک آگے آنے والی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ویگن الٹ گئی اور موٹر سائیکل پر سوار 36 سالہ نبیل، 26 سالہ فرزانہ شدید زخمی جبکہ موتجز عمر 15 سال موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کا ماموں واجد عمر 30 سال ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن