لاہور (نیوز رپورٹر) غلامی نا منظور مارچ کے لئے تحریک انصاف پنجاب نے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی۔ جس میں شفقت محمود کنونئیر اور راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ڈپٹی کنونئیر ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کوآرڈینیٹر لاہور ڈویژن، صداقت علی عباسی کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ہوں گے، فیض اللہ کموکا کوآرڈینیٹر فیصل آباد ڈویژن، محمد سبطین خان کوآرڈینیٹر سرگودھا ڈویژن، محمد احمد چٹھہ کوآرڈینیٹر گجرانوالہ ڈویژن اور رائے حسن نواز کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈویژن ہوں گے۔ تاشفین صفدر کوآرڈینیٹر وومن وونگ، زبیر خان نیازی کوآرڈینیٹر یوتھ ایند سٹوڈنٹس ونگ، انیس علی ہاشمی کوآرڈینیٹر لائرز فورم مقرر کیا گیا ہے۔