اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی بہت بڑی حماقت ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات گھبراہٹ کا ثبوت ہیں، بیرون ملک واقعے کا مقدمہ پاکستان میں درج ہورہا ہے، جس دن واقعہ ہواعمران خان شب دعا میں مصروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عقیدت کسی سے پوشیدہ نہیں، مدینہ کی سرزمین پرننگے پاں جاناعقیدت کاعملی مظاہرہ ہے، عمران خان ایسی نازیبا حرکت کی کبھی پشت پناہی نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی ایما پرمقدمات درج کیے جا رہے ہیں، حکومت کوان مقدمات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، عمران خان کی گرفتاری حکومت کی بہت بڑی حماقت ہوگی۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گرفتارکرناچاہتے ہیں توکرکے دیکھ لیں، ردعمل برداشت نہیں کرپائیں گے، آج جبروتشدد کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کیلئیعوام یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے، ہم مقدمات کا قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے۔