مانچسٹر، برطانیہ(شِنہوا)برطانیہ میں چین کے سفیر ڑینگ ڑی گوانگ نے ہائیڈروجن کی ترقی میں چین اور برطانیہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مستقبل میں دوطرفہ مفاد کے لیے اس شعبے میں تعاون کو فروغ دیں۔ڑینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین اور برطانیہ نے ہائیڈروجن فیول سیلز اور ہائیڈروجن صنعتی پارکس کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے ہیں اور ہائیڈروجن توانائی میں اس دوطرفہ مفاد میں تعاون کو ترقی دینے کے وسیع مواقع اور امکانات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین-برطانیہ ہائیڈروجن انرجی کوآپریشن فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا آن لائن انعقاد چین کے وسطی شہر ووہان اور برطانوی شہر مانچسٹر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ڑینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ مواصلات کو مضبوط کریں، اپنے پالیسی اقدامات کو حتمی شکل دیں، کاروباری شراکت داری کے لیے پلیٹ فارم تیار اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات پیدا کریں۔چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں ہائیڈروجن توانائی کے معیارات پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہیے، بین الاقوامی ہائیڈروجن توانائی کی صنعت کی ترقی کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اس کی پائیدار اور صحت مند ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ ڑینگ نے فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم ماحول دوست ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
چین اور برطانیہ کے پاس ہائیڈروجن توانائی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں:چینی سفیر
May 03, 2022