قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد، یو اے ای کی معاشی ٹیم پا کستان کا دورہ کریگی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے معاشی ٹیم آئے گی، متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا،وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا،یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گاتوانائی، معاشیا ت، پٹرولیم انڈسٹری  کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی،واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سیابوظبی میں ملاقات کی تھی۔ دونوں راہنماوں نے متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیراعظم نے دوبئی عالمی نمائش 2020 کے کامیاب انعقاد پر ’یو۔اے۔ای‘ کی قیادت اور نمائش منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارک دی جو بھرپور اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دوطرفہ سطح اور عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپور حمایت پر ’یو اے ای‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر ’یو۔اے۔ای‘، پاکستان اعانت پروگرام کے تحت پاکستان میں انسانی خدمت وفلاح کے منصوبہ جات شروع کرنے اور کورونا عالمی وباء کے دوران ’یو۔اے۔ای‘ کی طرف سے فراہم کردہ کلیدی امداد کی تحسین کی۔ انہوں نے 1.7 ملین پاکستانیوں کی عزت ووقار کے ساتھ میزبانی کرنے پر ’یو اے۔ ی‘ کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن